Wednesday, August 13, 2014

Naya Pakistan نیا پاکستان

میرا تمام پاکستانیوں سے سوال ہے؟
 بتاؤ ہر روز ھونےوالے خود کش دھماکے کہاں   گئے  ؟ کراچی میں ہر روز 225 بوری بند لاشیں ملتی تھی وہ کہاں گئ ؟ ٹرین کا رکنا اور خسارا کہاں گیا ؟ PIAریل گاڑیوں کا روز لیٹ ہونا کہاں گیا ؟ ہر روز کرپشن کے کیس آتے تھے وہ کہاں گئے ؟ انڈیکس مارکیٹ کا روز کا گرنا کہاں گیا؟ 21 ہزار mw بجلی کے منصوبے لگ گئے۔۔ 11ماہ سے پیٹرول کی قیمت نفی بڑھی انڈیکس مارکیٹ بلند ترین سطح پر چلی گی ،، ڈالر 112 سے 97 پر آگیا ،، بے حساب ترقیاتی منصوبے شروع ہیں ۔۔ یہ ایک سال کی کارکردگی ہے جس سے ڈر کر عمران خان قوم کو ورگلا کر اس ترقی کو روکنا چاہتا ہے،، پاکستانی بھاییوں خدا کے لیے کسی کی باتوں میں آکر اپنے ملک کے ساتھ دشمنی مت کرو
کوئی بھائی جواب دے گا ؟
کون سا آزادی مارچ ؟
عمران کا پی پی سے رابطہ، عمران کا قادری سے رابطہ، قادری کا الطاف سے رابطہ ، چوہدریوں کا سب سے رابطہ
یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں پاکستان تباہ کرنے والے سارے کردار ایک ہو کر صرف نواز شریف کو ہٹانے کے لیے اکٹھے ہیں ؟
یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں کراچی کے ہزاروں بوری بند لاشوں کو نظر انداز کر دیا گیا ؟
یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں بنک آف پنجاب کے اربوں ہڑپ کرنے والے چوہدریوں سے ہاتھ ملا لیا گیا ؟
یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس کے بنانے کے لیے زرداری کو بھی ساتھ ملانے کی ضرورت ہے جس کی تعریف کے لیے الفاظ کی ضرورت نہیں ؟
یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں قرآن ہاتھ میں پکڑ کر جھوٹ بولنے والے قادری کے ہاتھ پر بیعت کی جاتی ہے ،
نہ تو یہ لوگ الیکشن ریفارم چاہتے ہیں نہ یہ لوگ پاکستان کی ترقی کے خواہاں ہیں ان کو چاہیے تو صرف حکومت میں حصہ اور اس کے لیے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں کم از کم زرداری کے ساتھ ہاتھ ملانے کی کوششوں کے بعد کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے

No comments:

Post a Comment